کم کا ٹرمپ پر جوابی حملہ: نیوکلیائی ہتھیار اپنی حفاظت کیلئے ضروری

سیول۔ شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زوردار جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیائی ہتھیار ملک کی حفاظت کیلئے بے حد اہم ہے کیونکہ اسی سے پیانگ یانگ کی خود مختاری ممکن ہے۔

Oct 08, 2017 09:12 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 09:12 PM IST

سیول۔ شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زوردار جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیائی ہتھیار ملک کی حفاظت کیلئے بے حد اہم ہے کیونکہ اسی سے پیانگ یانگ کی خود مختاری ممکن ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی کوریا کے حکمراں نے اپنی بہن کم جو جونگ کو ملک کی پالیسی سازی کی اعلیٰ کمیٹی پولت بیورو کا رکن بنایا ہے۔ مسٹر کم اس کمیٹی کے صدر ہیں۔

 شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نے آج یہ خبر دی۔ امریکی صدر نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرکے شمالی کوریا کے خلاف ’ایک ہی چیز ‘والی بات کہی تھی جس کے بعد اتوار کو شمالی کوریا کے حکمراں کا مذکورہ رد عمل آیا۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ 25سال سے بات چیت ہوتی رہی ہے اور روشنائی خشک ہونے سے قبل ہی معاہدہ کی خلاف ورزی ہوتی رہی۔ ان کے اس تبصرے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا اشارہ فوجی کارروائی کی جانب ہے۔

کم کا ٹرمپ پر جوابی حملہ: نیوکلیائی ہتھیار اپنی حفاظت کیلئے ضروری

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان: فائل فوٹو

سرکاری میڈیا کے مطابق برسراقتدار ’ورکرز پارٹی‘ کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ میں ملک کے آمر نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک پیچیدہ بین الاقوامی مسئلہ کا حل نکال لیا ہے۔مسٹر کم نے امریکہ کی جانب سے لگاتار مل رہی نیوکلیائی حملوں کی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا-’’شمالی کوریا کا نیوکلیائی پروگرام طاقتور دفاع ہے اور یہ کوریائی جزائر اور شمال مشرقی ایشیا کی دفاع کیلئے بے حد لازمی بھی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز