شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تصدیق کی

May 22, 2017 04:39 PM IST | Updated on: May 22, 2017 04:39 PM IST

سیول۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اس تجربے کے ساتھ ہی شمالی کوریا نے نیوکلیائی میزائل کی سمت کو آخری مرحلے میں کنٹرول کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جو کہ امریکی ہدف کو نشانہ بنانے میں مددگار ہوگا۔

شمالی کوریا کی کے سی این اے خبررساں ایجنسی نے کہا کہ ملک کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی نگرانی میں یہ تجربہ کیاگیا۔ اس تجربے کے ساتھ ہی ٹھوس ایندھن پر مبنی انجن سے لیس پکگکسنگ-2میزائل پر تجربہ موبائل لانچر سے کیا گیا۔

شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تصدیق کی

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان: تصویر، رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز