گوام میں حملے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے شمالی کوریا

Aug 09, 2017 03:57 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 03:57 PM IST

سیول۔  شمالی کوریا نے آج کہا کہ وہ امریکہ پیسفک کے علاقے واقع گوام میں میزائل حملہ کرنے کے منصوبہ پر احتیاتاً غور کر رہا ہے۔ شمالی کوریا کا یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آيا ہے جس میں مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اگر امریکہ کو دھمکانا جاری رکھتا ہے تو اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

کوریا کی كےسي این اے نیوز ایجنسی نے فوج کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ان کے لیڈر کم جونگ نے حملے کے منصوبہ پر موجودہ حالات میں لگاتار مشق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اگر اکسانے والی حرکت کی تو شمالی کوریا مؤثر کارروائی کر سکتا ہے۔

گوام میں حملے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز