شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

Apr 05, 2017 04:21 PM IST | Updated on: Apr 05, 2017 04:21 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو جاپان کے سمندر میں گرا ہے۔ بحرالکاہل میں امریکی فوجی کمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی جائزہ میں پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا نے کے این 15 اوسط دوری کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس کا تجربہ سنپو ساحل کے نزدیک کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی مشرقی بندرگاہ سنپو سے جاپان کے سمندر میں ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل نے 60 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ تازہ ترین تجربہ ہے جس کے بارے میں اس کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے تاہم مغرب کو خدشہ ہے کہ یہ اس کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

علامتی تصویر: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز