شمالی کوریا نے مشرقی سمت میں میزائل چھوڑا، جنوبی کوریا نے سخت مذمت کی

Sep 15, 2017 09:13 AM IST | Updated on: Sep 15, 2017 09:13 AM IST

سیول۔ شمالی کوریا نے آج صبح سنان ضلع سے مشرقی سمت کی جانب ایک نامعلوم میزائل چھوڑا۔ یہ اطلاع جنوبی کوریائی فوج نے آج یہاں دی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے جنوبی دفتر نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی افواج اس پر تفصیلی تجزیہ کررہی ہیں۔

وہیں، جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے آج شمالی کوریا کے میزائلی تجربہ کی سخت مذمت کی اور اسے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ بتایا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی کسی بھی دھمکی کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور وہ اس کے اکسانے کی وجہ سے اپنی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔

شمالی کوریا نے مشرقی سمت میں میزائل چھوڑا، جنوبی کوریا نے سخت مذمت کی

ایک شخص ٹیلی ویژن کو دیکھتا ہوا جس میں شمالی کوریا کے ذریعہ میزائل تجربہ کئے جانے کی نیوز نشر کی جا رہی ہے۔ تصویر، رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز