شمالی كوريا نے کیا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیول۔ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے سے آج صبح ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

Apr 29, 2017 12:11 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 12:11 PM IST

سیول۔  شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے سے آج صبح ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی يونهاپ نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی يونهاپ کے مطابق میزائل ٹیسٹ کے بارے میں ابھی تفصیلی معلومات حاصل نہیں ہوپائی ہیں۔

شمالی کوریا کا نیا میزائل ٹیسٹ بھی ناکام رہا: امریکی حکومت

شمالی كوريا نے کیا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

یو این آئی

وہیں، امریکی حکومت کے ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے کیا گیا نیا میزائل ٹیسٹ بھی ناکام ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے سے آج صبح ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا۔ میزائل ٹیسٹ کے بارے میں ابھی تفصیلی معلومات نہیں مل پائی ہیں۔

جاپان نے کی شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کی مذمت

Loading...

جاپان نے شمالی کوریا کی طرف سے آج کئے گئے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی ہے۔

جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو بالکل ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جاپان کی حکومت کے ترجمان يوشي هیدو سگا نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر اعظم شنزوآبے کے رابطے میں ہیں۔ مسٹر آبے اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں۔ مسٹر سگا نے کہا کہ افسران میزائل ٹیسٹ کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے سے آج صبح ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو شاید ناکام رہا۔

مون جائی ان نے میزائل ٹیسٹ کو "فضول کی مشق" قرار دیا

دوسری طرف،  جنوبی کوریا کے صدر کے عہدے کے امیدوار مون جائی ان نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو "فضول کی مشق" قرار دیا ہے۔ مون جائی ان کے ترجمان پارک کوانگ اون نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم کم سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کی حکومت ایسی لاپروا اشتعال انگیز کارروائیوں فوری طورپر روکے اور جوہری پروگراموں کو ترک کرنے کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کا راستہ اختیار کرے "یہ خود کو بچانے کا ایک طریقہ ہے، ازخود تباہی کا طریقہ نہیں۔" امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح ایک میزائل تجربہ کیا لیکن یہ کچھ بلندی پر جانے کے بعد چند منٹ بعد تباہ ہو گیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز