امریکہ کی فوجی طاقت کی برابری کرنا ہدف: شمالی کوریا

Sep 16, 2017 02:01 PM IST | Updated on: Sep 16, 2017 02:02 PM IST

سیول۔  مسلسل میزائل تجربہ کررہے شمالی کوریا کا ہدف فوجی صلاحیت میں امریکہ کی برابری کرنا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے یہ اطلاع دی۔ کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے تانا شاہ حکمراں کم جونگ ان نے کہا کہ ہمارا آخری ہدف فوجی طاقت میں امریکہ کی برابری کرنا ہے تاکہ امریکی لیڈر ہمیں دھمکانے کی ہمت نہ کریں۔

اس سے قبل پیونگ یانگ نے جمعہ کو اس مہنیہ میں دوسری بار درمیانی سے لمبی دوری تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کی امریکہ نے سخت مذمت کرتے ہوئے اسے فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ حال ہی میں شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا بھی دعوی کیا تھا۔

امریکہ کی فوجی طاقت کی برابری کرنا ہدف: شمالی کوریا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز