شمالی کوریا نے امریکہ کو خبردار کیا

Sep 11, 2017 02:38 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 02:38 PM IST

سیول۔ شمالی کوریا نے آج دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ذریعہ اس کے ملک پر پابندی عائد کرنے کے لئے جس طرح کی کوششیں کر رہا ہے اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’’امریکہ نیوکلیائی ٹیسٹ کے معاملے میں سلامتی کونسل میں اس کے ملک کے خلاف اپنے طریقے سے معاملات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے جبکہ یہ ٹیسٹ ہم اپنی دفاع کے لئے کر رہے ہیں۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ شمالی کوریا پر پابندی عائد کرنے کے لئے غیر قانونی اور غیر آئینی تجاویز پیش کرتا ہے تو اسے ضرور اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ غور طلب ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا پر اضافی پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں ایک تجویز پیش کی جائے اور اس پر ووٹنگ کرنے کے لئے کونسل کی میٹنگ طلب کی جائے۔

شمالی کوریا نے امریکہ کو خبردار کیا

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی فائل فوٹو۔ رائٹرز۔

شمالی کوریا نے اتوار کے روز اپنے چھٹے نیوکلیائی بم کا تجربہ کیا تھا، لیکن دیگر ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہائیڈروجن بم تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ اور دنیا کے متعدد ممالک نے اس ٹیسٹ کی سخت مذمت کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز