اب سعودی خواتین ٹرک اور موٹر سائیکل بھی چلا سکیں گی

ریاض۔ سعودی حکام نے تین ماہ قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے تاریخی فیصلہ کے بعد اب انہیں ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

Dec 16, 2017 09:52 PM IST | Updated on: Dec 16, 2017 09:52 PM IST

ریاض۔ سعودی حکام نے تین ماہ قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے تاریخی فیصلہ کے بعد اب انہیں ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے اس سلسلہ میں نئے ضوابط کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  مملکت میں خواتین کو اب موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی جو کہ اب تک صرف مرد حضرات تک ہی محدود ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ جون 2018ء سے سعودیہ میں خواتین کو گاڑی چلانے کی عام اجازت ہوگی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، حکام مردو خواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔

اب سعودی خواتین ٹرک اور موٹر سائیکل بھی چلا سکیں گی

بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کے تناظر میں کیا جا رہا ہے: علامتی تصویر۔

Loading...

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کی کاروں کو الگ سے خاص پلیٹ نمبر الاٹ نہیں کئے جائیں گے بلکہ ٹریفک کے قانون کے آرٹیکل سات کے تحت مردو زن کی گاڑیوں پر ایک ہی طرح کی نمبر پلیٹیں لگائی جائیں گی۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز