قومی سلامتی کے لئے جوہری ہتھیار ضروری: امریکہ

Mar 28, 2017 05:12 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 05:12 PM IST

اقوام متحدہ۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان نے جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی لگانے سے متعلق بحث میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت تقریباً 40 ممالک نئے معاہدے پر بحث کے سلسلے میں بلائی گئی اقوام متحدہ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ وہیں 120 سے زائد ممالک نے جوہری اسلحہ پابندی پر قانونی روک لگانے کے منصوبے کی حمایت کی۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے اس سلسلے میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر دنیا بھر کی پابندی عائد کرنا ایک معقول قدم نہیں ہے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے جوہری ہتھیار ضروری ہیں۔

غور طلب ہے کہ اکتوبر میں اقوام متحدہ کے ایک کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں پر قانونی پابندی کے معاہدے پر بات چیت کا اعلان کیا گیا تھا۔ تب برطانیہ، فرانس، اسرائیل، روس اور امریکہ نے جوہری پابندی معاہدے کے خلاف ووٹ کیا تھا جبکہ چین، ہندوستان اور پاکستان نے اس میں حصہ نہیں لیا تھا۔

قومی سلامتی کے لئے جوہری ہتھیار ضروری: امریکہ

تصویر: اے پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز