ٹرمپ کو ملی کامیابی ، امریکی ایوان نمائندگان میں اوباما كیئر منسوخ ، نیا ہلیتھ کیئربل منظور

May 05, 2017 09:56 AM IST | Updated on: May 05, 2017 09:56 AM IST

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان میں بہت ہی کم وقفہ میں سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کی صحت کی انشورنس اسکیم'اوبامہ کیئر کو منسوخ کر کے نئی صحت کی نگہداشت سے متعلق نئی اسکیم لانے والا بل منظور ہو گیا ہے۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو اس بل کو منظور کرانے کے لئے 216 ووٹوں کی ضرورت تھی ، جس کے لئے پارٹی کو 217 ووٹ ملے۔ جبکہ ایک بھی ڈیموکریٹ نے اس بل کے حق میں ووٹ نہیں کیا۔ ابھی اس بل کو سنیٹ میں بھیجا جائے گا جہاں کل 100 سیٹوں میں سے صرف 52 سیٹوں پر ریپبلکن کا قبضہ ہے۔ ایک بھی ریپبلکن کے ووٹ نہ کرنے یا اپوزیشن میں ووٹ ڈالنے سے سنیٹ میں اس بل کو پاس کرانے میں کافی دشواری ہوسکتی ہے۔ اس لئے اب بھی امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لئے اس بل کو قانون کی شکل دینا بہت آسان نہیں ہو گا۔

ٹرمپ کو ملی کامیابی ، امریکی ایوان نمائندگان میں اوباما كیئر منسوخ ، نیا ہلیتھ کیئربل منظور

اے پی

ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے فتح کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے اس بل کی مخالفت میں ہنگامہ کیا۔ وہیں ووٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد مسٹر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ خوشی منائی۔

اس موقع پر مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ "میں دو سالوں سے انتخابی مہم چلا رہا تھا اور میں آپ کو بتا تا ہوں کہ لوگ اس اوبامہ کیئر سے بری طرح ناراض تھے۔ انہوں نے کہا ہم اسے سنیٹ میں پاس کروا لیں گے اور میں اس پر مکمل طور سے مطمئن ہوں"۔  قابل ذکر ہے کہ اس سال مارچ میں کافی حمایت نہیں مل پانے کی وجہ سے ووٹنگ سے عین قبل اس بل کو واپس لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز