براک اوباما نے نریندر مودی کو کیا فون، ہند۔ امریکہ تعلقات کے لئے کہا شکریہ

Jan 19, 2017 12:55 PM IST | Updated on: Jan 19, 2017 12:55 PM IST

نئی دہلی۔ امریکہ کے صدر براک اوباما نے وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور تعاون پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اوباما نے کل شام  مودی سے فون پر رابطہ کیا۔ رہنماؤں نے بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کے سلسلے میں اطمینان ظاہر کیا۔

وزیر اعظم  مودی نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے براک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  اوباما کو ان کے خوشگوار مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

براک اوباما نے نریندر مودی کو کیا فون، ہند۔ امریکہ تعلقات کے لئے کہا شکریہ

مودی کے مئی 2014 میں انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد اوباما انہیں سب سے پہلے مبارک باد دینے والے رہنماؤں میں شامل تھے اور انہوں نے انہیں وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2014 میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے آٹھ بار ملاقات کی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ جنوبی اور وسطی ایشیا کے امور کے لئے معاون وزیر خارجہ نشا دیسائی بسوال کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گرم جوشی بھرے تعلقات ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز