اڈیشہ میں سکیورٹی دستوں کی مڈبھیڑ میں پانچ ماؤنواز ہلاک

اڈیشہ کے ملکان گری ضلع کے چترکونڈا علاقے میں پاپلورو کے نزدیک جنگلات میں پیر کی صبح پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک خاتون سمیت کم از کم پانچ نکسلی مارے گئے

Nov 05, 2018 01:40 PM IST | Updated on: Nov 05, 2018 01:40 PM IST

اڈیشہ کے ملکان گری ضلع کے چترکونڈا علاقے میں پاپلورو کے نزدیک جنگلات میں پیر کی صبح پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک خاتون سمیت کم از کم پانچ نکسلی مارے گئے۔ اڈیشنل پولیس ڈائیریکٹر جنرل(اے ڈی جی)آپریشن آر پی کوچے نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گزشتہ رات ماؤنواز کیمپ پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی اس دوران ہوئی مڈبھیڑ میں پانچ ماؤنواز مارے گئے۔یہ سبھ یکالی میلا دلم سے منسلک تھے۔اس دوران ماؤنواز کالی میلا دلم منڈل کا لیڈر رانا دیو جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

علاقے میں فائرنگ ابھی بھی جاری ہے اور مزید پولیس دستوں کو بھیجا گیا ہے تاکہ تلاشی مہم کو اور تیز کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی دستوں نے جائے وقوع سے دو انساس رائفل،ایک ایس ایل آر ،ایک 303 رائفل،گرینیڈ اور بڑی مقدار میں گولا بارود برآمد کیا ہے۔

اڈیشہ میں سکیورٹی دستوں کی مڈبھیڑ میں پانچ ماؤنواز ہلاک

علامتی تصویر

اڈیشہ پولیس کی اسپیشل آپریشن اسکواڈ (ایس او جی)کی کم از کم دو ٹیمیں کالی میلا علاقے میں اتوار کی رات سے تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔اس دوران سکیورٹی دستوں کو ماؤنوازکیمپ میں کم از کم 15ماؤنوازوں کے موجود ہونے کا پتہ چلا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز