پاکستان میں تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے 123 افراد ہلاک ، 20 بچوں سمیت 100 سے زائد زخمی

Jun 25, 2017 11:21 AM IST | Updated on: Jun 25, 2017 11:21 AM IST

اسلام آباد : پاکستان میں آئل ٹینکرکے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں 123 افراد ہلاک جب کہ 20 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں 40 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق بہاولپورمیں احمد پورشرقیہ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ آئل ٹینکرحادثہ کا شکار ہوگیا ، جس کے بعد متعدد لوگ آئل ٹینکر سے پیٹرول اکٹھا کرنے کے لیے جمع ہوگئے تاہم اسی دوران آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی ، جس میں وہاں موجود متعدد لوگوں بری طرح جھلس گئے جب کہ آئل ٹینکر سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکل اورگاڑیاں بھی جل کرخاکسترہوگئیں۔

حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جھلسے ہوئے افراد کووکٹوریہ اسپتال اورنشتراسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے ، جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب  وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کیلئے دستیاب سامان کم پڑگیا ہے جب کہ زخمیوں کیلئے دیگروارڈز خالی کرائے جارہے ہیں۔

پاکستان میں تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے 123 افراد ہلاک ، 20 بچوں سمیت 100 سے زائد زخمی

photo : express.pk

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے المناک حادثے پرافسوس کا اظہارکیا. زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے لیے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزروانہ کردیے گئے ہیں جب کہ تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے ریسکیوسمیت ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہدایات بھی جاری کردیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز