نہیں رہے بالی ووڈ کے معروف اداکار اوم پوری ، 66 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

Jan 06, 2017 10:45 AM IST | Updated on: Jan 06, 2017 10:53 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے شہرہ آفاق قد اور اداکار اوم پوری کا آج سویرے انتقال ہو گیا۔وہ 66 سال کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا ممبئی کے ورشووا میں واقع اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے علی الصباح انتقال ہوگیا۔

ان کی موت کی خبر سن کر پوری بالی ووڈ اور ان کے مداح حیرت میں ہيں۔ بالی ووڈ کے بہترین سینئر اداکاروں میں شمار اوم پوری ملک کے ان چنندہ فنکاروں میں رہے ہیں جنہوں نے کمرشیل اور متوازی سنیما میں کامیابی کی بلندیاں حاصل کیں۔

نہیں رہے بالی ووڈ کے معروف اداکار اوم پوری ، 66 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

بالی وڈ کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔ 18 اکتوبر 1950 میں انبالہ کے ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہونے والے اوم پوری نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ، پونے میں پڑھائی کی تھی۔ 1993 میں اوم پوری نے نندتا پوری کے ساتھ شادی کی تھی۔ 2013 میں ان کا طلاق ہو گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز