سعودی عرب کے شہر قطیف میں دہشت گردانہ حملہ ، سکورٹی فورس کا افسر ہلاک ، دو دیگر زخمی

Jun 12, 2017 09:37 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 09:37 PM IST

دبئی : سعودی عرب کے مشرقی صوبے شہرالقطیف میں سکیورٹی دستوں کی گشت کے دوران ہوئے دھماکے میں ایک جوان کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسورہ ضلع میں کل دیر شام ایک دھماکہ ہوا جو دہشت گردانہ واقعہ ہے۔اس میں ایک جوان کی موت ہوگئی ہے۔

ہلاک ہونےو الے جوان کی شناخت میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دو دیگر افسران زخمی بھی ہوئے ، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے اس دہشت گرد کارروائی کی تحقیقات شروع کر دیں۔

سعودی عرب کے شہر قطیف میں دہشت گردانہ حملہ ، سکورٹی فورس کا افسر ہلاک ، دو دیگر زخمی

file photo

واضح رہے کہ تیل سے مالا مال سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے کچھ علاقوں میں شیعہ برادری بڑی تعداد میں آباد ہیں اور یہاں ماضی میں سعودی عرب کی سنی بادشاہت کے خلاف کئی احتجاجی تحریکیں دیکھی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اس علاقے میں ماضی میں حکومتی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بھی قطیف میں ایک کار میں دھماکے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2015 میں قطیف میں ایک مسجد میں خودکش دھماکہ بھی کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز