ہنیمون پر گیا تھا کپل، نشے میں خرید لیا پورا ہوٹل

کپل نے پہلے تو 12 گلاس شراب پی اور نشے میں جس ہوٹل میں رکے اسی ہوٹل کو خرید لیا

Oct 14, 2018 11:57 AM IST | Updated on: Oct 14, 2018 03:14 PM IST

لوگ پارٹنر کے ساتھ ہنیمون پر اسلئے جاتے ہیں تاکہ وہ کچھ یادیں لے آئیں، جو ہمیشہ خوبصورت یادیں بن کر ان کے ساتھ رہے۔ لیکن ایک کپل نے تو حد ہی کر دی۔ پہلے تو 12 گلاس شراب پی اور نشے میں جس ہوٹل میں رکے اسی ہوٹل کو خرید لیا۔

یہ قصہ ہے سری لنکا میں ہنیمون منانے گئے برطانوی کپل گینا لائنس اور مارک لی کا۔ دونوں وہاں کے ایک ہوٹل میں رکے۔ جب تک دونوں نے شراب نہیں پی تھی تب تک سب کچھ ٹھیک تھا۔ لیکن پھر دونوں نے جم کر شراب پی اور اسی بیچ انہیں پتہ چلا کہ جس ہوٹل میں وہ لوگ رکے ہوئے ہیں وہ بکنے جا رہا ہے۔ دونوں کو یہ بات اچھی نہیں لگی۔

ہنیمون پر گیا تھا کپل، نشے میں خرید لیا پورا ہوٹل

گینا اور مارک نے نشے کی حالت میں طے کیا کہ وہ اس ہوٹل کو 3 سال کے لئے لیز پر لیں گے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ دونوں نے نشے کی حالت میں ایک ہی بزنیس پلان بھی تیار کر ڈالا اور ہوٹل کے مالک کو اس ہوٹل کے بدلے  30000 پاونڈ یعنیٰ 29 لاکھ روپیے کا آفر دیا۔

Loading...

couple

ہوٹل مالک کو آفر پسند آ گیا۔ پیشے سے ٹی وی پروڈیوسر مارک نے 15 ہزار پاونڈ پہلے سال اور 15 ہزار پاونڈ دوسرے سال دینے کی بات کہی اور ڈیل طے ہو گئی۔ غور طلب ہے کہ گینا لائینس اور مارک لی کی شادی جون 2017 میں ہوئی۔ شادی کے بعد یہ دونوں تین ہفتوں کے لئے سری لنکا گھومنے گئے۔ اسی دوران ان دونوں کو تانگالے اتنا اچھا لگا کہ نشے میں ان دونوں نے 3 سال کے لئے ہوٹل کو لیز پر خرید لیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز