بارسلونا حملے میں کناڈا کے ایک شہری کی موت

Aug 19, 2017 03:03 PM IST | Updated on: Aug 19, 2017 03:03 PM IST

اوٹاوا۔ کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسپین کے بارسلونا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کناڈا کا ایک شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں ۔ مسٹر ٹروڈونے کل ایک بیان جاری کیا ہے کہ "بے قصور لوگوں کی موت پر پوری دنیا کے سبھی ممالک ا سپین کے ساتھ ہیں۔" ہمیں ہر طرح کی نفرت اور عدم رواداری کے خلاف متحد ہونا چاہئے ۔ یہ پر تشدد واقعات ہیں جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔اس طرح کے واقعات صرف ہمارے عزم کو مضبوط کریں گے۔

واضح ر ہے کہ پیر کے روز اسپین کے شہر بارسلونا میں وین سے کئے گئے حملے میں 13 افراد ہلاک اور پولیس کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

بارسلونا حملے میں کناڈا کے ایک شہری کی موت

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز