سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر العوامیہ میں گرینیڈ حملہ ، ایک پولیس اہلکار کی موت ، 5 دیگر زخمی

May 17, 2017 06:10 PM IST | Updated on: May 17, 2017 06:10 PM IST

دبئی: سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر میں گرینیڈ سے حملے میں ایک پولیس افسر کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا گیا کہ منگل کو پڑوس کے اندرونی حصے سے چھوڑے گئے ایک راکٹ گرینیڈ حملے میں اسپیشل پولیس ہنگامی فورس کے ایک اہلکار کی موت ہو گئی۔ پانچ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس حملے میں العوامیہ کے الموسارہ علاقے کے ایک پٹرول پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سنی اکثریتی سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے قطیف ضلع میں العوامیہ واقع ہے ، جس کی آبادی 30 ہزار ہے۔ان میں زیادہ تر شیعہ ہیں۔

سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی شہر العوامیہ میں گرینیڈ حملہ ، ایک پولیس اہلکار کی موت ، 5 دیگر زخمی

photo : alarabiya.net

ساتھ ہی ساتھ وزارت داخلہ کے بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کے باوجود سکیورٹی فورسز شدت پسند عناصر کا قلع قمع کرنے کے پُرعزم ہیں اور وہ اپنی ذمے داریاں سر انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز