مانچیسٹر حملہ معاملہ میں گیارہویں گرفتاری

May 27, 2017 01:22 PM IST | Updated on: May 27, 2017 01:22 PM IST

لندن۔ مانچیسٹر میں اس ہفتہ ایک موسیقی پروگرام کے دوران ہوئے خودکش بم حملہ کے سلسلہ میں پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی تک گیارہ لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ مانچیسٹر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کے روز ہوئے حملہ کی جانچ کے تحت شہر میں 44سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا ’’ جانچ کافی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہم کھلے ذہن سے کام کررہے ہیں ۔

گرفتار کئے گئے گیارہ لوگوں میں سے دو کو کسی الزام کے بغیر رہا کردیا گیا جبکہ 9 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں رکھا گیا ہے ۔‘‘

مانچیسٹر حملہ معاملہ میں گیارہویں گرفتاری

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز