نیدرلینڈ میں ایک وین سے نوجوان گرفتار،اسپین حملے سے کوئی تعلق نہیں

میڈرڈ۔ ہالینڈ کے روٹرڈم میں ایک کنسرٹ ہال کے نزدیک کل گیس کی بوتلوں سے بھرے اور اسپینش لائسنس والی پلیٹ کے ساتھ ملی وین سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا لیکن اس واقعہ کا گذشتہ ہفتے اسپین کے کیٹیلونیا میں ہوئے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Aug 24, 2017 04:41 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 04:41 PM IST

میڈرڈ۔  ہالینڈ کے روٹرڈم میں ایک کنسرٹ ہال کے نزدیک کل گیس کی بوتلوں سے بھرے اور اسپینش لائسنس والی پلیٹ کے ساتھ ملی وین سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا لیکن اس واقعہ کا گذشتہ ہفتے اسپین کے کیٹیلونیا میں ہوئے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک عدالتی ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق اسپینش حکام نے ہالینڈ کے حکام سے روٹرڈم میں گیس کی بوتلوں سے بھری وین ملنے کے بعد اطلاعات کا تبادلہ کیا تھا جس کے بعد ہالینڈ کے حکام نے تفتیش شروع کی جس کے بعد پتہ چلا کہ ہالینڈ میں ملی وین کاا سپین کے بارسلونا اور کیٹیلونیا حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک دیگر پولیس ذرائع نے بتایا کہ روٹرڈیم کے ساتھ ایک وین سے گرفتار نوجوان ہسپانوی تھا۔ خیال رہے کہ کیٹلونیا میں گزشتہ ہفتے دہشت گردوں نے ایک وین سے کچل کر 15 لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اور کل ہالینڈ میں ویسی ہی ایک وین ملنے سے دونوں ممالک کی پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر اس واقعہ کی تحقیقات کی۔

نیدرلینڈ میں ایک وین سے نوجوان گرفتار،اسپین حملے سے کوئی تعلق نہیں

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز