امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو ممنوعہ فہرست میں کیا شامل ، پانچ لاکھ ڈالر کے انعام کا بھی اعلان

Jan 06, 2017 10:51 AM IST | Updated on: Jan 06, 2017 10:51 AM IST

واشنگٹن : القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن اور عرب ممالک میں سرگرم القاعدہ کے ایک دیگرسینئر لیڈر کو آج امریکہ نے دہشت گردوں کی ممنوعہ فہرست میں شامل کر لیا ۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے بعد امریکہ کے شہری اب ان دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھ سکیں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اور ابراہیم البنا کو عالمی دہشت گردوں میں شمار کیا گیا ہے۔ حمزہ بن لادن سینئر القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کے گروپ کا ایک رکن ہے۔

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کو ممنوعہ فہرست میں کیا شامل ، پانچ لاکھ ڈالر کے انعام کا بھی اعلان

جبکہ ابراہیم البنا عرب ممالک میں سرگرم القاعدہ کے گروہ کا سینئر رکن ہے۔ البنا نے القاعدہ کو فوجی اور سکیورٹی سے متعلق مدد فراہم کی ہے۔ امریکہ نے ابراہیم البنا پر پانچ لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز