حکومت عوام کی حفاظت کے تئیں پابند عہد: شنزو آبے

Aug 29, 2017 04:31 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 04:31 PM IST

ٹوکیو۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے میزائل ٹیسٹ کے بارے میں کہا کہ لوگوں کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے وہ اپنی پوری قوت لگا دیں گے ۔ مسٹر آبے نے پیونگ یانگ کی طرف سے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف علی الصبح میزائل ٹیسٹ کرنے کے بعد ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے ۔

انہوں نے میٹنگ میں حصہ لینے سے قبل صحافیوں کو بتایا،’’ہم لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے  ہر ممکن کوشش کریں گے‘‘۔ اس سے پہلے، چیف کابینہ سکریٹری یوشی ہیدے نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو ایک زبردست اور سنگین خطرہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان اس کے جواب میں مناسب اقدامات کرے گا‘‘۔

حکومت عوام کی حفاظت کے تئیں پابند عہد: شنزو آبے

جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز