ترکی میں آئی ایس کے 100سے زائد مشتبہ حراست میں

ترکی پولیس نے انقرہ میں اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 111لوگوں کو حراست میں لیا ہے

Nov 09, 2017 09:44 PM IST | Updated on: Nov 09, 2017 09:44 PM IST

استنبول: ترکی پولیس نے انقرہ میں اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 111لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور راجدھانی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 245لوگوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی انادولونے آج بتایا کہ انقرہ صوبہ میں چلائی گئی اس مہم میں 1500پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے تقریباََ 250ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ خبررساں ایجنسی نے اس سلسلہ میں تفصیلات نہیں دی ہیں۔

ترکی میں آئی ایس کے 100سے زائد مشتبہ حراست میں

علامتی تصویر

پرائیویٹ ٹیلی ویزن چینل سی این این ترکی نے بتایا کہ شمال مغربی شہر برسا میں پولیس نے آئی ایس سے تعلق رکھنے والے کچھ شامی شہریوں سمیت 27مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ چھاپوں میں آئی ایس سے وابستہ دستاویز اور سامان برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز