مالی اور برکینا فاسو کے جنگلات میں20 سے زائد دہشت گرد ہلاک

داكر۔ فرانس نے مغربی افریقی ملک مالی اور برکینا فاسو کی سرحد کے قریب جنگلی علاقے میں چھپے 20 سے زائد دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔

May 01, 2017 06:56 PM IST | Updated on: May 01, 2017 06:56 PM IST

داكر۔  فرانس نے مغربی افریقی ملک مالی اور برکینا فاسو کی سرحد کے قریب جنگلی علاقے میں چھپے 20 سے زائد دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ مقامی سیکورٹی فورسز نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ مہم اسی ماہ ایک فرانسیسی فوجی کے مارے جانے کے بعد چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی دونوں طرح کے حملے کئے گئے۔ اگرچہ دہشت گرد تنظیم کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

واضح رہے کہ مالی مسلسل دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متاثر رہا ہے۔ 2013 میں فرانس نے وہاں پر ان سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے اعلی سطحی مہم چلائی تھی۔ مالی نے اس کی وجہ سے اپنے ملک میں آئندہ چھ ماہ تک کے لئے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ مالی کا جنوبی پڑوسی، بركينا فاسو میں بھی تشدد کی وجہ سے گزشتہ سال درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ برکینا کے حکام کا خیال ہے کہ ایک مقامی شخص کی قیادت والا دہشت گرد گروپ فلیسرے جنگل کا استعمال اپنے اڈے کے طور پر کر رہا ہے اور وہ یہیں سے حملوں کو انجام دیتا ہے۔ فرانس نے اس علاقے میں ان دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے چار ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی ہے۔

مالی اور برکینا فاسو کے جنگلات میں20 سے زائد دہشت گرد ہلاک

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز