سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت 25 جنوری کو ہوسکتی ہے ریلیز ، سینسر بورڈ نے دیا یو اے سرٹیفکیٹ

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت 25 جنوری کو ریلیز ہوسکتی ہے ۔ سینسر بورڈ نے فلم کو یو اے سرٹیفکیٹ دیدیا ہے ، جس کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ فلم اسی ماہ 26 جنوری کے آس پاس سنیما گھروں میں آسکتی ہے۔

Jan 07, 2018 09:21 PM IST | Updated on: Jan 07, 2018 09:21 PM IST

ممبئی : سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت 25 جنوری کو ریلیز ہوسکتی ہے ۔ سینسر بورڈ نے فلم کو یو اے سرٹیفکیٹ دیدیا ہے ، جس کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ فلم اسی ماہ 26 جنوری کے آس پاس سنیما گھروں میں آسکتی ہے۔ سرٹیفکیشن میں فلم کا وقت دو گھٹنے 43 منٹ ہے ۔ سینسر بورڈ نے فلم میں پانچ بڑی تبدیلیاں کی ہیں ۔ اس میں فلم کا نام پدماوتی کی جگہ پدماوت کیا جانا بھی شامل ہے۔ پدماوت 180 کروڑ روپے کے بڑی بجٹ میں بنی ہے ۔ دیپیکا پڈوکون ، شاہد کپور او ررنویر سنگھ اس فلم میں اہم کردار میں ہیں۔

خیال رہے کہ راجپوت تنظیموں کے اعتراض کے بعد فلم کی ریلیز لٹک گئی تھی ، اسے یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھا ۔ راجپوت کرنی سینا کا الزام ہے کہ فلم میں تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور اس میں پدماوتی کو علا الدین خلجی کی معشوقہ کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔ حالانکہ سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ۔ لیکن احتجاج بڑھتا گیا اور کئی پرتشدد بیان بازی بھی کی گئی ۔ راجپوت تنظیموں نے فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز ٹل گئی تھی۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت 25 جنوری کو ہوسکتی ہے ریلیز ، سینسر بورڈ نے دیا یو اے سرٹیفکیٹ

تنازع کے حل کیلئے سینسر بورڈ نے تاریخ دانوں کو بلا کر فلم دکھائی ۔ اس کے بعد فلم کا نام تبدیل کرنے اور ڈسکلیمر چلانے کی بھنسالی کو ہدایت دی گئی ۔ حالانکہ راجپوت تنظیمیں ابھی بھی نہیں مانی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کا نام بدلنے سے پریشانی ختم نہیں ہوتی ، فلم ریلیز نہیں ہونے دی جائے گی۔

ادھر اگر فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوتی ہے تو اس کا سامنا اکشے کمار کی پیڈمین اور منوج باجپئی اور سدھارتھ ملہوترا کی عیاری سے ہوگا ۔ تین بڑی فلموں کے ایک ساتھ ریلیز ہونے سے فلموں کے کلیکشن پر بھی برا اثر پڑ سکتا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز