پاکستان میں کچہری میں خودکش دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک

Feb 21, 2017 03:44 PM IST | Updated on: Feb 21, 2017 03:44 PM IST

پشاور۔ پاکستان کے شمال مغربی چارسدہ شہر میں آج ایک خودکش حملہ آور نے ایک کچہری میں خود کو دھماکہ کرکے اڑا لیا جس میں کم از کم چار افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ضلع انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ اس خودکش حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک عینی شاہد محمد شہباز نے بتایا کہ جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس دوران وہ کچہری کے احاطے میں ہی تھا اور دھماکے کے بعد چاروں طرف زخمی لوگ اور لاشیں تھیں۔

پاکستان میں کچہری میں خودکش دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک

علامتی تصویر

ضلع پولیس کے سربراہ سہیل خالد نے بتایا کہ اس واقعہ کو کم از کم ایک خود کش حملہ آور نے انجام دیا اور دوسرا کچہری کے مین گیٹ پر تھا جس نے فائرنگ کی۔ پاکستانی طالبان کی جماعت الاحرار نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز