عالمی کپ 2015: ہند - پاک کےمابین میچ میں ہوئی تھی اسپاٹ فکسنگ کی کوشش

Jun 24, 2018 06:21 PM IST | Updated on: Jun 24, 2018 06:22 PM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم سے باہر چل رہےعمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ عمر اکمل نے پاکستانی میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2015 عالمی کپ میں انہیں اسپاٹ فکسنگ کرنے کا آفر ملا تھا۔

عمراکمل نے کہا کہ انہیں ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں دو گیند پررن نہیں بنانے کے لئے 2 لاکھ ڈالر کاآفرملا تھا۔ انہوں نے "سما" ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے عالمی کپ 2015 میں ہندوستان کے خلاف دو ڈاٹ بال کھیلنے کا آفر ملا تھا، جس کے لئے مجھے دولاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔

عالمی کپ 2015: ہند - پاک کےمابین میچ میں ہوئی تھی اسپاٹ فکسنگ کی کوشش

عمر اکمل نے کہا کہ وہ  ہمارا ورلڈ کپ 2015 میں ہندوستان کے خلاف پہلا میچ تھا۔ ایسے ہی کئی آفرمجھے پہلے بھی ملے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف میچ میں مجھے باہر بیٹھنے کو کہا گیاتھا، لیکن میں نے واضح طور پرانکار کردیا کہ میں پاکستان کے لئے کھیلوں گا اورمجھے ایسے آفر کبھی نہ دیں۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کافی وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے ہیں۔ ان کی خراب فٹنس اس کی وجہ ہے۔ عمر اکمل کو گزشتہ سال ہوئی چمپئنز ٹرافی کی ٹیم سے باہرنکال دیا گیا تھا۔ انگلینڈ میں فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہونے کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی عمراکمل کے موجودہ کوچ مکی آرتھرسے بھی اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ عمراکمل نے مکی آرتھرپر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز