پاکستان کے وزیر خارجہ نے مودی کو بتایا دہشت گرد، آر ایس ایس کو دہشت گرد پارٹی

جیو نیوز کے صحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا، 'سشما سوراج نے ہم پر ٹیررزم ایکسپورٹ کرنے کا الزام لگایا۔ لیکن ایک ٹریرسٹ ان کا وزیر اعظم ہے جس کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے رنگے ہوئے ہیں۔

Oct 03, 2017 12:48 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 12:48 PM IST

اسلام آباد۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان کے بعد پاکستان مسلسل رد عمل پیش کر رہا ہے۔ دریں اثنا، وہاں کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ پاکستان کے نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نریندر مودی کو دہشت گرد اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دہشت گرد پارٹی بتایا۔

جیو نیوز کے صحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا، 'سشما سوراج نے ہم پر ٹیررزم ایکسپورٹ کرنے کا الزام لگایا۔ لیکن ایک ٹریرسٹ ان کا وزیر اعظم ہے جس کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے رنگے ہوئے ہیں۔ ایک دہشت گرد پارٹی آر ایس ایس ہے جو ان پر حکومت کر رہی ہے۔  بی جے پی اس کی ایک ماتحت تنظیم ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے مودی کو بتایا دہشت گرد، آر ایس ایس کو دہشت گرد پارٹی

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف: فائل فوٹو۔

Loading...

بتا دیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو 'دہشت گرد' دیئے ہیں، جبکہ ہندوستان نے اعلی سطح کے ڈاکٹر اور انجینئر دیئے ہیں۔ اپنی تقریر میں سشما سوراج نے پاکستان کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ آج دنیا میں ہندوستان کی شناخت آئی ٹی سپر پاور کے طور پر ہے لیکن پاکستان دنیا میں دہشت گردوں کے برآمد کنندہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز