Live Results Assembly Elections 2018

کوئی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں : جاوید میانداد ، سری لنکائی ٹیم کی آمد بڑی کامیابی

پاکستان کے عظیم بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ سری لنکا ٹیم کی لاہور آمد پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Oct 29, 2017 09:26 PM IST | Updated on: Oct 29, 2017 09:44 PM IST

لاہور  : پاکستان کے عظیم بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ سری لنکا ٹیم کی لاہور آمد پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔  سابق کپتان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پاک سری لنکا میچ سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو کامیابی کے ساتھ ختم کردیا ہے کیونکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل اور پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے دوران بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد نے یہ بتادیا ہے کہ پاکستانی عوام اپنی سرزمین پر بین الاقوامی کرکٹ دیکھنے کے لیے کتنے بیتاب ہیں۔

کوئی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں : جاوید میانداد ، سری لنکائی ٹیم کی آمد بڑی کامیابی

عالمی دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک دہشت گردی کی لعنت سے محفوظ نہیں ہے اور جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے یہاں پر سیکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ جاوید میانداد نے بین الاقوامی ٹیموں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آئیں کیونکہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور یہاں کے عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں اور انسانیت کی عزت کرتے ہیں۔

ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے بھی سری لنکا ٹیم کی لاہور آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ٹیم کی ان کوششوں کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز