Live Results Assembly Elections 2018

پاکستانی فوج پر تنقید کرنے والی صحافی گل بخاری کی رہائی

لاہور / اسلام آباد۔ پاکستان کی سیاست میں مبینہ مداخلت کو لے کر فوج پر تنقید کرنے والی صحافی اور سماجی کارکن گل بخاری کو چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد بدھ کو علی الصبح رہا کر دیا گیا۔

Jun 06, 2018 10:48 AM IST | Updated on: Jun 06, 2018 10:48 AM IST

لاہور / اسلام آباد۔ پاکستان کی سیاست میں مبینہ مداخلت کو لے کر فوج پر تنقید کرنے والی صحافی اور سماجی کارکن گل بخاری کو چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد بدھ کو علی الصبح رہا کر دیا گیا۔ یہ اطلاع ان کے خاندان کے لوگوں اور ساتھیوں نے دی۔ گل بخاری کے پاس پاکستان اور برطانیہ کی دوہری شہریت ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا میں 25 جولائی کو ہونے والے جنرل الیکشن میں مداخلت کو لے کر پاکستانی فوج پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے بانی نواز شریف کا بھی دفاع کیا  جن کا فوج کے ساتھ تصادم ہے۔ محترمہ بخاری کے شوہر علی نادر بخاری نے بتایا کہ وہ منگل کی شام وقت نیوز کے لیٹ نائٹ پروگرام کو ریکارڈ کرا کر گھر آ رہی تھیں۔ اسی دوران لاہور چھاؤنی کے علاقے میں ان کی گاڑی کو روک لیا گیا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستانی فوج پر تنقید کرنے والی صحافی گل بخاری کی رہائی

صحافی اور سماجی کارکن گل بخاری: فوٹو، ٹوئیٹر۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز