پنامہ فیصلہ کو پاکستانی اپوزیشن نے بتایا تاریخ میں ایک سنگ میل ، عمران خان نے ادا کئے شکرانہ کے نوافل

Jul 28, 2017 03:34 PM IST | Updated on: Jul 28, 2017 03:34 PM IST

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیئے جانے کےپاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مابعد فیصلہ میڈیا سے کہا کہ استحکام اور دہشت گردی سے نجات چاہنے والے پاکستان کے لئے آج کا دن ایک تاریخی دن ہے اور اس تاریخی موقع پر وہ پاکستان کے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پشن کرتے ہیں۔ انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔پی ٹی آئی کے بابر اعوان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ پیدائشی نا اہل کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا۔یہ اطلاع روزنامہ ڈان نے دی ہے ۔

پنامہ فیصلہ کو پاکستانی اپوزیشن نے بتایا تاریخ میں ایک سنگ میل ، عمران خان نے ادا کئے شکرانہ کے نوافل

file photo express.pk

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور رہنما نے قمر زماں کائرہ نے فیصلےکو سراہا ہے۔

قمر زماں کائرہ نے کہا کہ کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ اس کا تمام تر سہرا تحریک انصاف اور عمران خان کو جاتا ہے جو یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئیٹر پر فیصلے کو پاکستان کی جیت قرار دیا اور اپنے منفرد انداز میں کہا کہ عید قرباں سے قبل ہی قربانی ہوگئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز