سپریم کورٹ نے شریف خاندان اور ڈار کی عرضیاں قبول کرلیں

Sep 09, 2017 07:47 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 07:47 PM IST

اسلام آباد۔  پاکستانی سپریم کورٹ نے پناما پیپر لیک فیصلہ معاملے میں معزول وزیر اعظم نواز شریف کے رشتہ داروں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نظرثانی کی عرضی غور کرنے کے لئے قبول کرلی ہے۔ ان عرضیوں پر سپریم کورٹ میں بارہ ستمبر کو سماعت ہوگی۔ اخبار سمع میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز افضل اس تین رکنی بنچ کی صدارت کریں گے او راس میں شامل دو دیگر جج شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسان ہیں۔ سپریم کورٹ نے 28جولائی کو اپنے فیصلے میں نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدہ کا نااہل قرار دیا تھا اور اس کے بعد شریف خاندان نے اس فیصلے کے خلاف دو الگ الگ نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی تھیں۔

مسٹر ڈار نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی بیرونی ملکوں میں جائیداد کی جانچ کرنے والے جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور یہ فیصلہ ضروری دستاویزات کی جانچ کے بغیر ہی دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے شریف خاندان اور ڈار کی عرضیاں قبول کرلیں

نواز شریف: فائل فوٹو: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز