لاہور میں بھیانک خودکش دھماکہ ، 26 افراد ہلاک، 52 افراد زخمی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹیکنالوجی ٹاور کے نزدیک ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ کرکے 26 افراد کو ہلاک کردیا

Jul 24, 2017 07:42 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 07:42 PM IST

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹیکنالوجی ٹاور کے نزدیک ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ کرکے 26 افراد کو ہلاک کردیا، جس میں دیگر 52 افراد زخمی ہوگئے۔راحت رسانی سروس اور طبی عملہ کے مطابق ہلاک شدگان میں بیشتر پولس اہلکار ہیں۔

حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر حیدر اشرف کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے جس میں 9 لاشیں ایل ایج جی اسپتال، 2 سروسز اسپتال، 13 جناح اسپتال اور ایک اتفاق سپتال میں لائی گئی ہيں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا، جس میں پولس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

لاہور میں بھیانک خودکش دھماکہ ، 26 افراد ہلاک، 52 افراد زخمی

حکومت پنجاب کے ترجمان جام سجاد حسین نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کی تعداد 39 تک پہنچ چکی ہے، جنہیں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) عمران اعوان نے دھماکے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان افراد کی لاشوں کو سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی عمران اعوان نے بتایا کہ علاقے میں انسداد تجاوزارت کی مہم میں پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، جس کے لیے علاقے میں پہلے سے مہم جاری تھی۔ لاہور میں اس سے پہلے اپریل میں مردم شماری کی ٹیم پر ہونے والے خودکشی حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Loading...

فوری طورپر کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بتایا کہ بیشتر ہلاک شدگان اور زخمی افراد پولس اہلکار ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں حتی الامکان بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز