چودہ سالوں میں امریکہ نے پاکستان پر کئے 409 ڈرون حملے ، 2714 لوگوں کی ہوئی موت : رپورٹ

امریکہ نے پاکستان نے اندر دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو نشانہ بناکر جنوی 2004 سے ابھی تک کل 409 ڈرون حملے کئے ہیں ، جس میں 2714 افراد مارے گئے جبکہ 728 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

Nov 09, 2018 04:00 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 04:00 PM IST

امریکہ نے پاکستان نے اندر دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو نشانہ بناکر جنوی 2004 سے ابھی تک کل 409 ڈرون حملے کئے ہیں ، جس میں 2714 افراد مارے گئے جبکہ 728 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈان کی ایک خبر کے مطابق سی آئی اے کے زیر انتظام ڈرون کے ذریعہ باجور، بانو ، ہانگو ، خیبر ، خرم ، مہمند ، شمالی وزیرستان ، مشکی ، اورک زئی اور جنوبی وزیر ستان میں حملے کئے گئے۔

سب سے زیادہ ڈرون حملے 2008 سے 2012 کے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہوئے ۔ نیشنل کاونٹر ٹیرزم اتھاریٹی ( ناکٹا ) کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ اس مدت میں 336 فضائی حملے ہوئے ، جن میں 2282 لوگوں کی جانیں تلف ہوئیں اور 658 دیگر زخمی ہوئے ۔

چودہ سالوں میں امریکہ نے پاکستان پر کئے 409 ڈرون حملے ، 2714 لوگوں کی ہوئی موت : رپورٹ

چودہ سالوں میں امریکہ نے پاکستان پر کئے 409 ڈرون حملے ، 2714 لوگوں کی ہوئی موت : رپورٹ

افسران کے مطابق صرف 2010 میں 117 حملے ہوئے ، جن میں 775 افرد مارے گئے اور 193 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور اقتدار میں 2013 سے 2018 تک 65 ڈرون حملے ہوئے ۔ ان میں 301 افراد مارے گئے جبکہ 70 دیگر زخمی ہوئے۔

سال 2018 میں دو ڈرون حملے ہوئے ، جس میں ایک شخص مارا گیا اور ایک زخمی ہوا ۔ تحریک پاکستان کا سینئرلیڈر ایسے ہی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ طالبان سرغنہ ملا اختر منصور بھی ایسے ہی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : چین گئے عمران خان کی ان تصویروں پر کافی چٹکی لے رہے ہیں لوگ ، جانیں کیا ہے وجہ ...!۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز