پاکستان کی مدد سے ہندوستان میں حملے جاری رکھیں گے دہشت گرد : امریکی انٹلی جنس سربراہ

امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ ہندوستان کے اندر حملے جارے رکھیں گے

Feb 14, 2018 02:29 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 02:29 PM IST

امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ ہندوستان کے اندر حملے جارے رکھیں گے اور ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ امریکی نیشنل انٹلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ دنوں پہلے ہی جیش محمد کے دہشت گردوں نے سنجوان میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا ۔ اس حملہ میں چھ فوجی جوان شہید جب کہ ایک شہری کی بھی موت ہوگئی تھی۔

کوٹس نے سینٹ کی سلیکٹ کمیٹی کے سامنے کہا کہ اسلام آباد حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ ہندوستان اور افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی اور حملے کرنے کیلئے پاکستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہ کا فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی کسی دہشت گرد تنظیم کا نام لئے بغیر کوٹس نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ کوٹس نے کہا کہ اگر لائن آف کنٹرول پر اسی طرح کی صورتحال لگاتار برقرار رہی تو یقینی طور پر دونوں  ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان کی مدد سے ہندوستان میں حملے جاری رکھیں گے دہشت گرد : امریکی انٹلی جنس سربراہ

علامتی تصویر

امریکی انٹلی جنس چیف نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان نئے طرح کے نیو کلیائی ہتھیار بنارہا ہے ۔ ان ہتھیاروں میں کم دوری تک مار کرنے والے ہتھیار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندری کروز میزائل اور لمبی دوری کی بیلسٹک میزائل بھی بنارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیاروں کے بنائے جانے سے خطہ میں نئے خطرات پیدا ہوں گے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز