دبنگ خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی نمائش پر پاکستان نے لگائی پابندی ، بتائی یہ وجہ ؟

Dec 15, 2017 03:22 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 03:23 PM IST

کراچی: پاکستانی سنسر بورڈ نے سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی نمائش پر پابندی لگادی ہے اور فلم کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ سے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش نہیں ہو گی۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم کے سلطان سلمان خان اور مشہور اداکارہ کٹرینہ کیف تقریباً 5 سال بعد فلم’ٹائیگرزندہے‘کے ذریعے ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں۔

پاکستانی سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر کے چیئر مین مبشر حسن کا کہنا ہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے کو بھی اسی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا گیا جس وجہ سے اسی سیریز کی پہلی فلم’ایک تھا ٹائیگر ‘کوجاری نہیں کیا گیا تھا۔ فلم میں پاکستان کی امیج اور اس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دبنگ خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی نمائش پر پاکستان نے لگائی پابندی ، بتائی یہ وجہ ؟

واضح رہے کہ 2012 میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم’ایک تھا ٹائیگر‘پر بھی پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس وقت سنسر بورڈ کے وائس چیئر مین محمد اشرف گوندل کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور کٹرینہ کیف نےفلم میں سیکورٹیز ایجنسیز کے ایجنٹس کا کردار نبھایاتھا جسے عوام کو دکھانا صحیح نہیں تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز