پاکستان میں ہندوستانی سریلیوں کی نمائش پرعائد پابندی ختم

Jul 18, 2017 11:51 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 11:51 PM IST

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے ملک میں ہندوستانی سیریل دکھانے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔پیمرا کے حکم کو پاکستانی چینل فلمیزیا کی مالک کمپنی ليو کمينيوکيشن نے چیلنج کیا تھا۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ليو کمينيوکيشن کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا موقف تھا کہ پیمرا نے بغیر شوکاز نوٹس ہندوستانی سیریلوں پر پابندی عائد کردی تھی ۔ اس پر پيمرا کے وکيل نے عدالت کو بتایا کہ ہندوستانی سیریلوں پر پابندی پالیسی معاملہ ہے۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے استفسار کيا کہ اگر ہندوستانی فلموں پر پابندی نہیں تو پھر سریلیوں پر کیوں ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ پیمرا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں ہندوستانی سریلیوں کی نمائش پرعائد پابندی ختم

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے لیو کمیونیکیشن کو ہندوستانی سیریلوں کو دکھانے کی اجازت دے دی ۔پیمرا کے لیگل ونگ کے ڈپٹی جنرل مینجر محسن ڈوگر کے مطابق `عدالت کے فیصلے کی کاپی ملنے پر فیصلہ کریں گے کہ کیا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔`

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز