پاکستان : اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے محمد عرفان پر لگائی ایک سال کی پابندی

Mar 29, 2017 08:33 PM IST | Updated on: Mar 29, 2017 08:33 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تیزگیندباز محمد عرفان پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کردی ، جرمانے کی ادائیگی اور شرائط کی پاسداری کرنے پر پابندی میں 6ماہ کی کمی کر دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم نے بتایا کہ شرائط میں 6ماہ تک اینٹی کرپشن کوڈ کی مزید خلاف ورزی نہ کرنا، تفتیش میں تعاون اور اینٹی کرپشن لیکچر کا حصہ بننا شامل ہے،10لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ محمد عرفان کا 6ماہ تک سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کی صورت میں محمد عرفان چمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے،ان کی 6ماہ تک کی معطلی بغیر کسی تنخواہ کے ہوگی، پانچ لاکھ روپے کے حساب سے انہیں 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوگا، پی سی بی کی معاونت کرنے پر اگلے 6ماہ بعد وہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ پابندی کی شرائط طے ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں محمد عرفان نے اعتراف کیا کہ ان سے دو بار رابطہ کیا گیا جس سے بورڈ کو آگاہ نہ کرنا ان کی غلطی ہے ۔

پاکستان : اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے محمد عرفان پر لگائی ایک سال کی پابندی

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز