Live Results Assembly Elections 2018

افغانستان : جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانہ کے افسر کا گولی مار کر قتل ، پاکستان کا شدید رد عمل کا اظہار

افغانستان کے جلال آباد شہر میں پاکستانی سفارت خانے کے افسر کا گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔

Nov 07, 2017 10:13 AM IST | Updated on: Nov 07, 2017 10:13 AM IST

اسلام آباد : افغانستان کے جلال آباد شہر میں پاکستانی سفارت خانے کے افسر کا گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔ پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے کل ایک سفارتکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں افغان وزارت خارجہ کے انچارج کو طلب کرکے اپنا احتجاج درج کرایا اور مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

محترمہ جنجوعہ نے افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کے تحفظ کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔افغانستان کے سفارت خانے کے حکام نے اپنی حکومت کی جانب سے اس واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کیسیکورٹی کو بہتر کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

افغانستان : جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانہ کے افسر کا گولی مار کر قتل ، پاکستان کا شدید رد عمل کا اظہار

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاکان عباسی نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے اور مقتول کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز