ممبئی حملوں کے گنہگار حافظ سعید کی حراست میں پاکستان نے 90 دن کی مزید توسیع کی

Apr 30, 2017 08:36 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 08:36 PM IST

لاہور: ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو اب مزید 90 دن نظربند رکھا جائے گا۔ ان کو تین ماہ حراست میں رکھنے کی مدت آج رات ختم ہو رہی تھی۔پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے آج ملک کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سعید اور اس کے چار ساتھیوں کی حراست کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اصولی طور پر حافظ سعید، پروفیسر ملک ظفر اقبال، عبدالرحمن عبید، قاضی کاشف حسین اور عبداللہ عبید کو نظربند کئے جانے کی مدت میں 90 دن کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے 30 جنوری کو سعید اور چار دیگر لیڈروں کو نظر بند کر دیا تھا۔

ممبئی حملوں کے گنہگار حافظ سعید کی حراست میں پاکستان نے 90 دن کی مزید توسیع کی

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے جون 2014 میں جےيوڈي کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ پاکستان نے یہ قدم پڑوسی ہندوستان ، امریکہ اور اقوام متحدہ کے کئی سالوں کے دباؤ کے بعد اٹھایا تھا۔امریکہ نے اپریل 2012 میں سعید کو سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا اور اس کی گرفتاری اور سزا کے لئے معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کیاتھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز