لاہور ہائی کورٹ میں ہندوؤں کے آخری رسم کے لئے شمشان کیلئے اراضی مہیہ کرانے کی درخواست منظور

لاہور ہائی کورٹ نے یہاں ہندوؤں کے انتم سنسکار کے لئے شمشان کے لئےزمین نہیں ہونے سے متعلق ایک درخواست کو غور و خوض کیلئے قبول کرلیا ہے۔

Sep 12, 2018 11:13 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 11:16 PM IST

لاہور ہائی کورٹ نے یہاں ہندوؤں کے آخری رسم کے لئے شمشان کے لئےزمین نہیں ہونے سے متعلق ایک درخواست کو غور و خوض کیلئے قبول کرلیا ہے۔یہ عرضی ایڈووکیٹ اشتياق چودھری نے دائر کی ہے۔ جج علی اکبر قریشی نے منگل کو درخواست قبول کرتے ہوئے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل، ریاستی حکومت کے سکریٹری اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو اس معاملے میں جمعرات تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

۔’ڈان ‘ کے مطابق درخواست گزار نے درخواست میں کہا ہے کہ 1973 کا آئین تمام شہریوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ہندوؤں کے آخری رسم کے لئے شمشان کیلئے اراضی مہیہ کرانے کی درخواست منظور

علامتی تصویر

درخواست میں کہا گیا ہے،’’لاہور میں ہندوؤں کے انتم سنسکار کے لئے شمشان کی کوئی اراضی نہیں ہے جس کے سبب اس فرقہ کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘‘۔درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ لاہور میں ہندوؤں کے انتم سنسکار کے لئے شمشان کیلئے زمین مہیا کرانے کا حکم دے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز