Live Results Assembly Elections 2018

پاکستان : عمران خان کا وعدہ ، اگر پارٹی اقتدار میں آئی تو 10 کروڑ عوام کو غربت سے باہر لاؤں گا

میاں ولی میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے 21 سالہ سیاسی کریئر میں انہوں نے ناموافق حالات اور ناخوشگواریوں کا سامنا کیا

Oct 29, 2017 05:13 PM IST | Updated on: Oct 29, 2017 05:13 PM IST

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایم ایل-نواز کے لیڈر نواز شریف کا بوریا بستر سمیٹ دیا گيا ہے اور اب شہباز شریف کی باری ہے اور ان کا بھی جلد ہی یہی انجام ہوگا۔ ہفتہ کے روز میاں ولی میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے 21 سالہ سیاسی کریئر میں انہوں نے ناموافق حالات اور ناخوشگواریوں کا سامنا کیا،تاہم، اس پورے عرصے میں میان ولی کے لوگوں نے کبھی بھی انہیں مایوس نہیں کیا۔

عمران خان نے عام آدمیوں کی بہتری کے لئے صحت، تعلیم، قانون و انتظام کے شعبوں میں اصلاحات کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے فیڈرل بیور آف ریوینیو (ایف بی آر) اور نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو(این اے بی) میں بھی اصلاحات کرنے کا وعد ہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایف بی آر اور نیب میں اصلاحات ہوجائے، تو قوم کو ترقی سے کوئی چیز نہيں روک سکتی ہے۔  انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر ان کی پارٹی میں اقتدار میں آئی تو وہ دس کروڑ عوام کو غربت کے دائرے سے باہر لائیں گے۔

پاکستان : عمران خان کا وعدہ ، اگر پارٹی اقتدار میں آئی تو 10 کروڑ عوام کو غربت سے باہر لاؤں گا

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز