پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی مشکلات میں اضافہ ، تحقیقات کا حکم

پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنے گھر میں 6 سالہ بیٹی اور ایک شیر کی تصویر ٹویٹ کرنے کے بعد سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

Jun 14, 2018 10:10 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 10:10 PM IST

لاہور: پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اپنے گھر میں 6 سالہ بیٹی اور ایک شیر کی تصویر ٹویٹ کرنے کے بعد سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے رواں ماہ 9 جون کو اپنے ایک ٹویٹ میں 2 تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ ہرن کے بچے کو دودھ پلاتے نظر آئے۔جب کہ دوسری تصویر میں ان کی 6 سالہ بیٹی اپنے گھر میں خوش دکھائی دی، تاہم اس تصویر میں ایک شیر بھی دکھائی دے رہا تھا، جو کسی پنجرے میں قید ہونے کے بجائے فرش پر آزاد بیٹھا دکھائی دیا۔

پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی مشکلات میں اضافہ ، تحقیقات کا حکم

شاہد آفریدی کی فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اب سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے گھر میں شیر کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز