نواز شریف کے داماد کا نفرت انگیز بیان افسوس ناک: پاکستانی وزیر داخلہ

Oct 12, 2017 12:43 PM IST | Updated on: Oct 12, 2017 12:44 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر داخلہ اور پی ایم ایل (ن) کے سینئر لیڈر احسان اقبال نے پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف کے داماد محمد صفدر کے پارلیمنٹ میں اقلیتی احمدی فرقہ کے بارے میں دیئے گئے نفرت پھیلانے والے بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

نیوز انٹرنیشنل کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اس طرح کے نفرت انگیز بیانات کو سننا واقعی افسوسناک ہے اور ہم اکثریت والے پاکستان میں یقین رکھتے ہیں اور ملک کی تمام اقلیتوں کا احترام کر تے ہیں۔ معزول وزیر اعظم کے داماد (ریٹائرڈ) کیپٹن صفدر احمدی فرقہ پر دیئے گئے اپنے بیان کے سلسلے میں تنقید کا سامنا کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں لوگوں نے نشانہ بنایا ہے۔ کیپٹن صفدر نے منگل کے روز قومی نیشنل اسمبلی میں کہا کہ یہ لوگ (احمدی) ملک کے آئین اور نظریات کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احمدی فرقہ کے لوگوں کی مسلح افواج میں تقرری کو روکنے کے لئے اسمبلی میں ایک تجویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔

نواز شریف کے داماد کا نفرت انگیز بیان افسوس ناک: پاکستانی وزیر داخلہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز