پاک وزیر اعظم شاہد خاقان کو ہندوستان کا کرارا جواب ، پاکستان اب بن گیا ہے ٹیررستان

ہندوستان نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان اپنی مختصر تاریخ کے دوران دہشت گردی کی علامت بن چکا ہے۔

Sep 22, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Sep 22, 2017 04:41 PM IST

اقوام متحدہ: ہندوستان نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ ایک ایسا ملک انسانی حقوق کی حفاظت کی تعلیم دے رہا ہے جو خود 'ٹیررستان بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہندوستان پر الزام لگایا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جار ہی ہے۔ ہندوستان نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان اپنی مختصر تاریخ کے دوران دہشت گردی کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستان اب 'ٹیررستان ہے، جہاں عالمی دہشت گردی کی صنعت پنپ رہی ہے اور اس کی برآمد ات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری انم گمبیر نے کہا کہ یہ تعجب خیز بات ہے کہ وہ ملک جس نے بین الاقوامی دہشت گردی کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو تحفظ فراہم کیا اور ملا عمر کوپناہ دی وہ خود کو مظلوم کے طور پر پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام پڑوسی ممالک ا ب اس کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں۔ یہ عظیم اجتماع ہے اور دنیا جانتی ہے کہ نئی نئی بات پیدا کرنے سے حقیقت میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آتی۔

پاک وزیر اعظم شاہد خاقان کو ہندوستان کا کرارا جواب ، پاکستان اب بن گیا ہے ٹیررستان

ہندوستان نے کہا کہ آج پاکستان میں ایسی صورت حال ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کوایک سیاسی پارٹی کے لیڈر کے طور پرقانونی حیثیت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں بین الاقوامی دہشت گردوں کو چھاؤنیوں میں پناہ دی جا رتی ہے یا انہیں سیاست میں لا کر محفوظ کردیا جاتا ہے۔

جنرل اسمبلی میں جموں و کشمیر کے مسئلے کواٹھانے پر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے محترمہ گمبیر نے کہا کہ اسے سمجھنا چاہئے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا ایک لازمی اوراٹوٹ حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان سرحد پار سےکی جانے والی دہشت گردی میں خواہ جتنا بھی اضافہ کرلے وہ ہندوستان کی سالمیت اور یکجہتی کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس پاکستان کی سڑکوں پر دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے، وہ وہاں آزادانہ گھومتے ہیں وہ ہندوستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا سبق سکھا رہاہے۔ دنیا ایسے ملک سے انسانی حقوق اور جمہوریت کا سبق نہیں پڑھنا چاہتی جو پہلے ہی اس سلسلے میں پوری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

Loading...

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کل پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاکان عباسی نے ہندوستان پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اس کی بین الاقوامی سطح سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز