امریکہ کا بڑا قدم: پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی فہرست میں

Jul 20, 2017 12:21 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 12:25 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جو دہشت گردوں کو ’محفوظ پناہ گاہ‘ فراہم کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کی سرگرمیاں پاکستان کے اندر جاری ہیں۔ امریکہ نے اپنی سالانہ رپورٹ ’کنٹری رپورٹ آن ٹیررزم‘ میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے لئے محفوظ جگہ ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا ہے پاکستان اپنی سرزمین پر نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، بلکہ وہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت افغان طالبان اور حقانی جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ یہ تنظیمیں پاکستان میں مسلسل دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے لشکر سربراہ حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ پاکستان کی سرزمین پر عوامی طور پر ریلیاں کر رہا ہے۔

امریکہ کا بڑا قدم: پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی فہرست میں

جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی سے متاثر ہو رہا ہے اور پاکستان کی دہشت گرد تنظیمیں ہندوستان میں مسلسل حملے کرتے رہتی ہیں۔ ہندوستانی افسر جموں و کشمیر میں سرحد پار حملوں کے لئے پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتے رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز