چوطرفہ تنقید کے بعد پاکستان کی صفائی ، سیکورٹی کے پیش نظر جادھو کی بیوی کے اتروائے گئے تھےجوتے

پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملنے پہنچی ان کی اہلیہ کے جوتے اتارکر رکھ لئے جانے کے معاملہ پر شدید تنقید اور ہنگامہ آرائی کے دوران پاکستان نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر ایسا کیاگیا تھا۔

Dec 27, 2017 06:38 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 06:38 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملنے پہنچی ان کی اہلیہ کے جوتے اتارکر رکھ لئے جانے کے معاملہ پر شدید تنقید اور ہنگامہ آرائی کے دوران پاکستان نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر ایسا کیاگیا تھا۔ اس سے پہلے ہندوستان نے پاکستان پر جادھو کے خاندان کے ساتھ بد سلوکی کرنے کاالزام لگایا تھا۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہندوستان کے الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے خارج کردیا اور کہا کہ وہ بے بنیاد بیان بازی میں نہیں پڑنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ اگر سنجیدہ تھا تو جادھو کے رشتہ داروں یا ہندوستانی ہائی کمشنر کو میڈیا کے سامنے یہ مسئلہ اٹھانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی صاف شفاف وضاحت ہندوستان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کررہی ہے۔ پاکستان کے روزنامے ڈان نے ڈاکٹر فیصل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جادھو کی بیوی کے جوتوں میں کچھ مشکوک تھا جس کی ابھی جانچ چل رہی ہے۔جادھو کی بیوی کو دوسرے جوتے دئے گئے اور ان کے زیور انہیں واپس کردئے گئے تھے۔

چوطرفہ تنقید کے بعد پاکستان کی صفائی ، سیکورٹی کے پیش نظر جادھو کی بیوی کے اتروائے گئے تھےجوتے

جادھو کی اہلیہ اور ماں نے پیر کے روز ان سے ملاقات کی تھی

انہو ں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ جادھو کی ماں نے پاکستان میں ان کے ساتھ اچھے سلوک کےلئے عوامی طورپر شکریہ ادا کیا ہے۔اس موضوع پر اور بیان بازی کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز