پاکستان : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو عدلیہ کے خلاف تقریر کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کا نوٹس

Jan 11, 2018 07:40 PM IST | Updated on: Jan 11, 2018 07:40 PM IST

لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز کو عدلیہ کے خلاف تقریروں کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شریف خاندان کے خلا ف آمنہ ملک کی طرف سے دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کل یہ نوٹس جاری کیا ۔ عرضی گذار نے کہا کہ نواز اور مریم کوٹ مومن آباد کی ریلی میں پھر سے عدالتوں کی نکتہ چینی کی۔

عرضی گذار کے وکیل نے اسے عدالت کی توہین قرار دیتے ہوئے نواز اور مریم کی تقریروں کے نشر پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق کسی کو بھی عدلیہ اور فوج کی نکتہ چینی کرنے کا حق نہیں ہے۔اس کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعظم ، ان کی بیٹی اور حکومت کو جلد از جلد اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

پاکستان : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو عدلیہ کے خلاف تقریر کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کا نوٹس

نواز شریف اور مریم نواز۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز