حافظ سعید کے سیاست میں آنے پر امریکہ شدید فکر مند ، دوبارہ گرفتاری کیلئے کوشاں 

پاکستان میں 2019میں ہونے والے انتخابات میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کے سیاست میں آنے کی خبروں سے امریکہ کافی فکر مند ہے۔

Dec 20, 2017 09:05 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 09:05 PM IST

واشنگٹن : پاکستان میں 2019میں ہونے والے انتخابات میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کے سیاست میں آنے کی خبروں سے امریکہ کافی فکر مند ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیرتھ نیروٹ نے آج کہا کہ امریکہ پھر اس بات کو دوہراتا ہے کہ حافظ سعید ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ان تنظیموں سے وابستہ ہے وہ دہشت گر ہے اور امریکہ ان تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم مانتا ہے۔

پاکستان کے روزنامہ ڈیلی پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ حافظ سعید کی گرفتاری کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہے اوروہ اس معاملے میں حکومت پاکستان کے رابطہ میں ہے۔ترجمان نے سخت لفظوں میں کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ اس شخص کے بارے میں کوئی جانکاری دینے والے کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائے گا اور یہ بھی واضح کیاجاتا ہے کہ اس کے سیاست میں قدم رکھنے کی خبر سے امریکہ بہت فکر مند ہے۔

حافظ سعید کے سیاست میں آنے پر امریکہ شدید فکر مند ، دوبارہ گرفتاری کیلئے کوشاں 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز